۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مسجد الاقصی

حوزہ/ عمان نے مسجد الاقصی پر ناجائز صیہونی حکومت کی فوج کے حملے اور نمازیوں اور اعتکاف کرنے والوں پر حملے اور ان میں سے متعدد کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان نے مسجد الاقصی پر ناجائز صیہونی حکومت کی فوج کے حملے اور نمازیوں اور اعتکاف کرنے والوں پر حملے اور ان میں سے متعدد کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

عمان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ ناجائز اسرائیلی حکومت کے یہ مذموم اقدامات بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

عمان نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی قابضین کے مسلسل اور غیر قانونی اشتعال انگیز اقدامات کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے، جو بین الاقوامی اصولوں اور مذہبی مقدسات کے احترام کے اصولوں سے متصادم ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .